بھٹکل 3/جولائی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کے شہر ہبلی میں آج منگل صبح پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں ہبلی کے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
کنٹرا ٹی وی نائن کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ بس بنگلور سے ہبلی جارہی تھی کہ ہبلی کے مضافاتی علاقہ اگولی کراس پر ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔ مرنے والی خاتون کی شناخت لُپسان گلما (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بس پر سواردس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہبلی مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، مزید چھان بین جاری ہے۔